تازہ ترین

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میں کمسن طالبہ کے کرنٹ لگنے سے ہلاکت‘سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب نے ڈسٹرکٹ آفیسرایجوکیشن (زنانہ) اورڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر کو فرائض میں غفلت برتنے پرپیڈاایکٹ کے تحت معطل کردیا‘ دونوں کے خلاف ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پر طالبہ کے کرنٹ لگنے سے ہلاکت پر کی جانیوالی تحقیقات کی رپورٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی.

  سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک139پی میں کمسن طالبہ کے کرنٹ لگنے سے ہلاکت پر ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ہونے والی انکوائری میں غفلت کامرتکب پائے جانے پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب نے ڈسٹرکٹ آفیسرزنانہ شگفتہ پروین اورڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرزنانہ انیلہ صدف کوپیڈاایکٹ2006ء کے تحت فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کردیا۔

Leave A Comment

Advertisement