تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)تیز رفتار کار موڑکاٹتے ہوئے بے قابوہوکردرخت سے جاٹکرائی‘ باپ جاں بحق‘ دوبیٹیاں شدیدزخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ گڈوسندھ کارہائشی60سالہ محمدمشتاق اپنی دوبیٹیوں 25سالہ آسیہ یاسمین اور24 سالہ ذکیہ یاسمین کے ہمراہ کارپرواپس جارہاتھا کہ تیزرفتاری سے موڑکاٹتے ہوئے کار بے قابوہوکر درخت سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں 60سالہ محمدمشتاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ دونوں بیٹیاں آسیہ یاسمین اورذکیہ یاسمین شدیدزخمی ہوگئیں جنہیں فوری طورپر طبی امداد کیلئے ریسکیو کی مددسے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔جبکہ جاں بحق ہونے والے محمدمشتاق کی نعش کارروائی کے بعد تدفین کیلئے آبائی شہرگڈوسندھ روانہ کردی گئی۔

Leave A Comment

Advertisement