تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)گھریلوناچاقی پر برادرنسبتی نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے بہنوئی کوموت کے گھاٹ اتاردیا’ ملزمان موقع سے فرار’ مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے’ قتل کی وارادت کے خلاف صرافہ ایسوسی ایشن کی اپیل پر مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ملزمان کوگرفتارکرنے کامطالبہ’ مقتول والدین کااکلوتا بیٹا اور دو بچوں کاباپ تھا’ مقتول اوراس کی اہلیہ کے درمیان گھریلوناچاقی پرجھگڑا رہتاتھا’جس پر وہ ناراض ہوکر میکے رہائش پذیرتھی.

  رحمت کالونی کارہائشی 26سالہ زرگرعمیرعابد جس کی شادی 8سال قبل حسن کالونی کی رہائشی زرتاج سے ہوئی تھی دونوں میاں بیوی کے درمیان گھریلوناچاقی کے باعث تکرارہوتی رہتی تھی جس پراہلیہ زرتاج ناراض ہوکر والدین کے گھررہائش پذیرہوجاتی تھیں ایک ماہ قبل بھی زرتاج ناراض ہوکر والدین کے گھرکے رہائش پذیرتھی جسے عمیرچند روز قبل اپنے والدکے ہمراہ منانے کیلئے گیاتوملزمان عبدالسمیع’ عبدالقیوم ’محمدشعیب’ محمداسد’ محمدحبیب جوکہ برادری نسبتی ہیں نے زدوکوب کیا تھا’ عمیرعابد گھرجارہاتھا کہ گھات لگاکربیٹھے برادر نسبتی سمیع اللہ’عبدالقیوم اورایک کس نامعلوم نے جان سے ماردینے کیلئے زرگرعمیرعابدپرفائرنگ کردی جس سے عمیرعابدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ حملہ آورملزمان موقع سے فرارہوگئے.

اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرمقتول کی نعش تحویل میں لیکرپوسٹمارٹم کے بعدتدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی’ مقتول عمیرعابدوالدین کااکلوتا بیٹا اوردوبچوں کاباپ تھا’ ملزمان نے اس کے بیٹے عمیرعابدکوبیوی زرتاج اور ملزمان عبدالسمیع’ عبدالقیوم ’محمدشعیب’ محمداسد’ محمدحبیب کی ایماء پر قتل کیاہے’پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں برادر نسبتی سمیت حملہ آورملزمان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا,

نوجوان کی زرگرکے بہیمانہ قتل کے خلاف صرافہ ایسوسی ایشن کی اپیل پرصادق بازار’ صدربازار ودیگرصراف مارکیٹ مکمل طورپربند کردی گئی اس موقع پرصرافہ ایسوسی ایشن نے مقتول کے اہل خانہ سے اظہارہمدردی اورقاتلوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کرتے ہوئے ایک روزہ سوگ کابھی اعلان کیا۔

Leave A Comment

Advertisement