رحیم یارخان: 25سالہ نوجوان کی پھندہ لگی نعش برآمد
قرببی رشتہ داروں کے گھرملنے کیلئے جانیوالے25سالہ نوجوان کی پھندہ لگی نعش برآمد‘ رشتہ دار تالے لگاکرفرار‘ قتل کیئے جانے کاشبہ‘ پولیس نے نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی.
اولڈٹول پلازہ کے رہائشی درشن جی نے پولیس پکار پردی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کیاکہ اس کا25سالہ برادرنسبتی خانوجی اسی علاقہ کے رہائشی اپنے رشتہ داروں اومیاجی وغیرہ کے گھر ملنے کیلئے گیاتھا جو رات بھرواپس نہ آیا‘ تشویش لاحق ہونے پر صبح کے وقت اومیاجی کے گھردیکھاتو گھرکوتالے لگے ہوئے تھے شبہ ہونے پرتلاش کرنے پر خانوجی کی پھندہ لگی نعش کمرے سے برآمدہوگئی جبکہ اومیا جی وغیرہ فرارہوگئے‘ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرمقتول خانوجی کی نعش کوتحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی۔