تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)نوشکی بلوچستان سے اغواء ہونے والے رحیم یارخان کے رہائشی پانچ مزدوروں کوسیکورٹی فورسزنے کامیاب آپریشن کے بعدبازیاب کرلیا‘مزدورمسافرکوچ کے ذریعے ورثاء کے ہمراہ عیدمنانے کیلئے گھرآرہے تھے۔ باحفاظت بازیابی پرورثاء کاسیکورٹی فورسزاورحلقہ ایم این اے مخدوم مرتضی محمود سے اظہارتشکر‘  موضع غوث پور اورموضع ملہانی کے رہائشی دوحقیقی بھائیوں سمیت ریکوڈک منصوبہ پر مزدوری کرنے والے 25سالہ ندیم خان‘24سالہ فہیم خان‘23سالہ عرفان‘ ندیم ولدعبدالقدیراورغلام عباس عیدالاضحی کے سلسلہ میں مسافرکوچ کے ذریعے گھرآرہے تھے کہ تفتان روڈنوشکی سے نامعلوم اغواء کاروں نے مسافرکوچ روک کراغواء کرلیاتھاجہیں سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کرلیا‘جنہیں تحویل میں لیکرکوئٹہ منتقل کیاگیاہے باحفاظت بازیابی پرورثاء نے سیکورٹی فورسز سے اظہارتشکرکرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پرورثاء نے حلقہ ایم این اے مخدوم سیدمرتضی محمود سے کوبھی شاندار الفاظ میں اظہارتشکرپیش کیاجہنوں نے مغویوں کی بازیاتی کیلئے وزیراعلی بلوچستان سے رابطہ کیا اور بازیابی کیلئے خصوصی توجہ کیلئے کہاتھا۔