تازہ ترین

تھانہ اروپ کے علاقے عدیل ٹاؤن  کوٹ اسحاق میں 3500 روپے کے لین دین پر قتل کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق شہری افضل اپنے بیٹے شہروز کے ساتھ ترازو کا سامان لینے عدیل ٹاؤن گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق گھر کے قریب بہنوئی ملک سلمان کا گھر تھا، جس کے 3500 روپے شہروز نے دینے تھے۔بہنوئی ملک سلمان نے رقم کا تقاضا کرتے ہوئے گالی گلوچ کی، جس پر والد افضل سمجھانے لگے۔ اسی دوران سلمان کی والدہ شبانہ نے مبینہ طور پر گھر سے پستول لا کر دیا اور کہا کہ آج باپ بیٹوں کو پیسے نہ دینے کا مزہ چکھا دو۔سلمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سسر افضل جاں بحق ہو گیا جبکہ راہگیر 5 سالہ بچی سحر زخمی ہو گئی۔ شہروز فائرنگ سے محفوظ رہا۔