رحیم یارخان : ڈکیتیوں کی سیریل چلانے والے دو ڈاکو ہلاک ساتھی فرار
تھانہ صدر خان پور پولیس مقابلہ ڈکیتیوں کی سیریل چلانے والے دو ڈاکو ہلاک ساتھی فرار، ڈاکوؤں کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا ایک ہی دن میں تین ڈکیتیاں کرکے فرار تھے، سرچ آپریشن کے دوران ڈکیتی شدہ مال، ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد۔ .تھانہ سٹی خان پور کی حدود میں موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات کے بعد ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر پولیس فوری حرکت میں آئی سیف سٹی کیمروں، سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج حاصل کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کا جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تعاقب شروع کیا، اسی دوران ملزمان نے تھانہ صدر خان پور اور خانبیلہ میں بھی ڈکیتی کی سیریل وارداتیں کیں اور پولیس کی ہر طرف ناکہ بندی اور تلاش کے باعث رات گئے تھانہ صدر خان پور کے علاقہ موضع طاہر شہید میں ناکہ بندی پر موجود اے ایس آئی و دیگر پولیس پارٹی کے تین موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش پر مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایس او پی کو فالو کرتے ہوئے فوری پوزیشنیں سنبھالتے ہوئے جوابی فائرنگ کی تو ملزمان آگے پیچے ہوتے ہوئے فائرنگ کرتے رہے فائرنگ کا سلسلہ تھمنے پر پولیس پارٹی کے سرچ آپریشن پر دو کس جو کہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی حالت میں زمین گرے ہوئے ملے جنہوں نے اپنے نام کاشف اور توحید بھٹی سکنہ تحصیل جتوئی ضلع مظفر گڑھ بتلائے جن سے مال مسروقہ، ڈاکوؤں کے زیر استعمال موٹر سائیکل و ناجائز اسلحہ قبضہ پولیس میں لے لیا گیا دونوں ڈاکو ہسپتال منتقلی کے دوران ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے دو ساتھی راہ فرار اختیار کر گئے تھے