رحیم یارخان: مال گاڑی کی گیارہ بوگیاں اچانک پٹری سے اتر گئیں
رحیم یارخان(أن لائن)( نواحی قصبے فیروزہ ریلوے اسٹیشن کے قریب کوئلہ لے جانے والی ایک مال گاڑی کی گیارہ بوگیاں اچانک پٹری سے اتر گئیں۔ جس کی وجہ سے دوپہر کے بعد اپ اور ڈاون جانے والی ٹرینیں مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر روک دی گئی امدادی ٹیموں کی کارروائی کے بعد پٹری سے اتری ہوئی بوگیوں کو ہٹادیا گیا۔
ڈی ایس ملتان موقع پر پہنچ گیے اسٹیشن ماسٹر کو معطل کرکے انکوائری کا حکم۔دیا ہے انہوں نے لائن کی بحالی کے کام کی نگرانی کی مسافر گاڑیوں کو ایک ہی لائن کے ذریعے کئی گھنٹوں بعد روانہ کردیا گیا تاہم دوسری لائن کی بحالی کا کام رات تک مکمل کرلیا جائے گا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ۔ پولیس بھی موجود رہی۔ ڈی ایس ریلوے کے مطابق حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ذمہ داروں کا تعین کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی