تازہ ترین

رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کے شہریوں پرحملے جاری‘ کمسن بچے سمیت مزید5افراد کوکاٹ کرزخمی کرڈالا‘ 24 گھنٹوں کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے افراد کی تعداد15ہوگئی‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز عباس نگرکی رہائشی 58سالہ لطیف بی بی‘ جن پورکی رہائشی7سالہ سعدیہ‘ موضع لعل شاہ کے رہائشی 27سالہ محمدارشد‘ موضع ملکانی کے رہائشی60سالہ احمدخان‘ اور موضع گھینی کی رہائشی52سالہ سارہ بی بی کوآوارہ کتوں نے حملے کرکے کاٹ کربری طرح زخمی کرڈالا‘ چیخ وپکارسن کراردگرد موجود افراد نے بمشکل جان بچاکرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع بھرمیں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کی تعداد15ہوگئی ہے۔