تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کسان ونگ کے رہنماوں نے  پٹرول اور ڈیزل پر عائد تمام ٹیکسوں کے خلاف ٹریکٹر بند تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا

رکن پنجاب اسمبلی و رہنما کسان ونگ پی ٹی أی اعجاز شفیع نے گفتگو کرتے ہوے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکومت سے اضافے کی وجوہات عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔اور کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں ہوشربا اضافے زرعی معیشت کو تباہ کرنے کی کوشیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو آگاہ کرے کہ ایران اسرائیل تنازعے کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیوں اضافہ کیا گیا۔ امریکی صدر اور پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم نے پوری دنیا کو بتایا کہ حالیہ تنازعے کے دوران پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جنھیں آبنائے ہرمز سے تیل کے جہاز لیجانے کی اجازت تھی، رکن صوبائی اسمبلی نے  مطالبہ کیا کہ حکومت کاشتکاروں کو بلاسود قرضے فراہم کرے۔