تازہ ترین

ناکہ بندی توڑ کر فرار ہونیوالے ڈاکوؤں اور پولیس میں مقابلہ‘ بیٹی کیساتھ زیادتی کے ملزم کی گرفتاری کے دوران پولیس پر فائرنگ کی کوشش‘ گولی چلنے سے شدید زخمی‘کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اہلکاروں پر فائرنگ کرکے فرار ہونیوالے موٹرسائیکل سوار ڈاکو پلی سے ٹکراگئے‘ تین زخمی حالت میں گرفتار‘ دو فرار‘ زخمی ڈاکو طبی امداد کیلئے پولیس نگرانی میں ہسپتال منتقل۔

  پہلا مقابلہ چک 54پی کے نزدیک پیش آیا جہاں واردات کی نیت سے داخل ہونیوالے دو ڈاکوؤں کوپولیس نے روکنے کی کوشش کی جوپولیس ناکہ بندی توڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ تعاقب کرنے اورجوابی فائرنگ کے نتیجہ میں چک 2بی بہاولپور کا رہائشی بہاول دادپوترہ زخمی حالت میں پکڑاگیاجس کے قبضہ سے پولیس نے 30بورپسٹل کے علاوہ موٹرسائیکل نمبری BNK 5911برآمد کرلیا جبکہ ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اسی طرح دوسرا مقابلہ کوٹ حبیب شاہ کے نزدیک پیش آیا جہاں دوروزقبل بیٹی سے زیادتی کرکے فرار ہونیوالے ملزم باپ فلک شیر کو گرفتارکرنے کیلئے پولیس نے چھاپہ مارا زخمی حالت میں پکڑے جانیوالے ملزمان کوپولیس نے سخت نگرانی میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تیسرا پولیس مقابلہ آدم صحابہ کے نزدیک پیش آیا جہاں سی سی ڈی سب انسپکٹر  نے موٹرسائیکل پر سوار دومشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی جو سی سی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے تاہم تعاقب کرنے اورجوابی فائرنگ کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر فرار ہونیوالے دونوں ڈاکو تیزرفتاری کے باعث بے قابوہوکر کھال کی پختہ پلی سے ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں مظہرفرید کالونی کا رہائشی محمدطیب زخمی حالت میں پکڑاگیا جس کے قبضہ سے پولیس نے 30بورپسٹل برآمد کیا جبکہ ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔