تازہ ترین

امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت پر رائج سسٹم اور اس کے کسٹوڈین کا قبضہ ہے مٹھی بھر یہ لوگ جمہوریت کے نام پر اپنے مفادات کے تحفظ کےلیے ایک ہیں سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کی بجائے آمریت خاندانی وصیت وراثت قایم رکھے ہوئے ہیں ڈسٹرکٹ بار میں وکلا سے خطاب سوالات کے جوابات اور جماعتی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں الیکشن کی بجائے سلیکشن کا ناٹک رچایا جارہا ہے یہ پارٹیاں نہیں چاہتیں کہ جمہوریت مضوط ہو جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جس میں نچلی سطح سے صوبائی مرکزی اور شوری کے الیکشن کرائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے یہ حقیقی جمہوری جماعت ہے

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 79سالوں سے چہرے تبدیل ہورہے ہیں نظام تبدیل نہیں کیا جارہا جب تک فرسودہ نظام حکومت کو تبدیل نہیں کیا جاتا ملک میں بہتری آسکتی ہے اور نہ ہی حقیقی جمہوریت آسکتی ہےانتخابات کے حوالے سے وکلا اور جماعت میں باقاعدگی سے الیکشن کرانے کی قدر مشترک ہے وکلا فرسودہ نظام کے خلاف اپنا کردار ادا کریں جماعت اسلامی کی تحریک کو کامیاب کرائیں  حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 26 /27ویں آئینی ترامیم عدالتی انصاف کی فراہمی پر شب خون مارنے والی ترمیم ہے جماعت اسلامی آئین کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہوئے اسے مسترد کرتی ہے عدالتی نظام 44فیصد غربت کی لکیرسے نیچے رہنے والے لوگوں کو انصاف فراہم نہیں کرہا  لاکھوں مقدمات کے فیصلے باقی ہیں ملک میں 33سال مارشل لا رہا مگر آج تک اس کے اثرات باقی ہیں عمران خان پر مقدمات ختم کرکے اسے سیاسی سسٹم میں شامل کیا جائے موجودہ سسٹم کی وجہ سے جماعت اسلامی سمیت دیگر محب وطن جماعتیں الیکشن میں کامیابی نہیں حاصل کرسکتیں جماعت چوردروازوں سے نہیں اللہ کے فضل اور عوامی طاقت سے اقتدار میں آئے گی اور گلے سڑے سسٹم اور اس کے کسٹوڈینوں کو ختم کرے گی ، موجودہ حکومت ناکام ہے مہنگائی بے روزگاری عروج پر ہے مڈل مین نئی حکومت اور نئے سسٹم کی ضرورت ہے ایران امریکہ جنگ پریشان کن ہے ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں مولانا فضل الرحمان نے جماعت اسلامی کا مطالبہ کلیتا" مسترد کردیا تھا ہماری بات نہ مان کر ملک وقوم کا نقصان کیا امیر جماعت پنجاب ذیشان اختر سیکرٹری مبشر ذیشان  امیر ضلع شیخ عمر فاروق ڈاکٹر انوارالحق ممبر پنجاب بار کونسل باسط خان اختر چہور صدر بارمبشر نذیر لاڑ سیکریٹری ذیشان جہانگیر ودیگر نے بھی خطاب کیا

Leave A Comment

Advertisement