رحیم یارخان: ویلڈنگ کرنے کے دوران 13سالہ لڑکا کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق
ویلڈنگ کرنے کے دوران 13سالہ لڑکا کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق‘ پولیس نے واقعہ کو حادثہ قراردے کرنعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی‘ چک72این پی کارہائشی13سالہ شاہزیب جوکہ ویلڈنگ کاکام کرتاہے اپنے استادکے ہمراہ موضع واہی شاہ محمدمیں ویلڈنگک کاکام کررہاتھاکہ اسی دوران کرنٹ لگنے کے باعث13سالہ شاہزیب کی موقع پرہی موت واقع ہوگئی‘اطلاع ملنے پولیس نے موقع پرپہنچ کرہلاک ہونے والے شاہزیب کی نعش تحویل میں لیکر واقعہ کوحادثہ قراردے کرنعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔