رحیم یارخان : جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت روکنے کیلئے بڑا اقدام‘کچے کے علاقوں میں گنے کی کاشت پر پابندی عائد
جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت روکنے کیلئے بڑا اقدام‘کچے کے علاقوں میں گنے کی کاشت پر پابندی عائد‘رحیم یار خان اور راجن پور میں دفعہ 144 نافذ‘10 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ متاثر ہونے کا امکان‘کسانوں اور شوگر ملز کی جانب سے فیصلے پر تحفظات۔
حکومت نے جنوبی پنجاب کے کچے کے علاقوں خاص طور پر رحیم یار خان اور راجن پور میں سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کے لیے گنے کی کاشت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت سڑکوں اور پولیس چیک پوسٹس کے قریب نافذ کی گئی ہے۔حکام کے مطابق اونچی فصلیں جیسے گنا اکثر جرائم پیشہ افراد کیلئے چھپنے کی جگہ بن جاتی ہیں جس سے پولیس آپریشنز میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ اسی وجہ سے تقریباً 150 حساس مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں اس پابندی کا اطلاق ہوگا۔اس فیصلے سے تقریباً 10 ہزار ایکڑ رقبہ متاثر ہوگا جبکہ کسانوں اور شوگر انڈسٹری نے مالی نقصان کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔ بعض شوگر ملز نے اس اقدام کو عدالت میں چیلنج بھی کر دیا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ یہ پابندی عارضی ہے اور علاقے میں امن و امان بحال کرنے کیلئے ضروری قدم ہے۔