تازہ ترین

رحیم یارخان(ان لائن )سرکاری پانی کی وارہ بندی پر فریقین میں تصادم‘ ایک زخمی ہسپتال میں دم توڑگیا‘ 11 بدستور زیرعلاج‘ پولیس نے لڑائی جھگڑے اور اقدام قتل کے درج مقدمہ میں قتل کی دفعات کا اضافہ کردیا۔  چک 143این پی میں سرکاری پانی کی وارہ بندی کے دوران دوفریقین کے درمیان خونی تصادم ہوگیا جس میں دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کوڈنڈوں‘سوٹوں اورآہنی راڈوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاگیا جس کے نتیجہ میں دونوں فریقین کے 12افراد محمدصادق‘ محمدسلمان‘ محمدکاشف‘ محمدآصف‘ عمران‘ صابر اور محمدسلطان جبکہ فریق دوئم کے اقبال‘ ارشد‘ غلام عباس‘ محمدبلال اورظفر شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں فریقین کے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیاگیا تھا جہاں شدید زخمی ہونیوالے محمدصادق کو انتہائی تشویشناک حالت میں شیخ زاید ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں محمدصادق زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑگیا۔ پولیس نے دونوں فریقین کے خلاف اندراج کئے گئے لڑائی جھگڑے‘ اقدام قتل کے درج مقدمہ میں قتل کی دفعات کا اضافہ کرکے کارروائی شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement