رحیم یارخان : حادثاتی طور سےپسٹل چل جانے سےزد میں آکرچھوٹابھائی جاں بحق
حادثاتی طور سےپسٹل چل جانے سےزد میں آکرچھوٹابھائی جاں بحق بستی توڈاپپڑاکارہائشی ظفرحسین گھرمیں پسٹل میں پھنسا ہوا روند نکال رہاتھاکہ اچانک فائرہوجانے سے گولی سامنے کھڑے چھوٹے بھائی جاویدحسین کوجالگی جسے شدیدزخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم جاویدحسین ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کر جاں بحق ہونے والے جاویدحسین کی نعش کوتحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ملزم ظفرحسین کوحراست میں لیکراس کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شووع کردی۔