تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے چمن اور خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دستی بم حملوں میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لکی مروت کے علاقے بہرام خیل میں گھر کے اندر دستی بم سے دھماکے سے رشید نامی شخص،اسکی بھابھی اور کمسن بھتیجا جاں بحق، 3 بچے زخمی ہوگئے۔ واقعے کا تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا۔

چمن میں قومی شاہراہ کی تعمیر پر کام کرنے والے مزدوروں پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں ایک مزدور جاں بحق،4 مزدور  زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مزدور سوئے ہوئے تھے نامعلوم افراد نے ان پر دستی بم پھینکا، زخمیوں کو علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement