رحیم یارخان:اتائی کے غلط انجکشن لگانے سے چارسالہ بچی کی ہلاکت کامعاملہ‘ کلینک سیل
اتائی کے غلط انجکشن لگانے سے چارسالہ بچی کی ہلاکت کامعاملہ‘ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ نے کلینک سیل کردیا‘ فرارہوجانے والے اتائی کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع‘ چک158پی کارہائشی محمدسلیم اپنی چارسالہ بیٹی رضیہ کوبخار میں مبتلاہونے پرمنٹھارکے علاقہ میں اتائی کے کلینک پرعلاج معالجہ کیلئے لایاجہاں منیرحسین کے غلط انجکشن لگانے سے چارسالہ رضیہ کی موت واقع ہوگئی اور اتائی ڈاکٹرمنیرحسین کلینک سے فرارہوگیا‘ گزشتہ روز شکایت پرڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ باسط مبین نے کلینک کوسیل کرکے فرارہوجانے والے اتائی کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی۔