تازہ ترین

فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زبیر محمد حمیداللہ زید نے شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یارخان میں زیر تعلیم فلسطینی طلبا  کے مابین ہونے والا جھگڑا ختم کراکر صلح کرادی  طلباء کو نصیحت کی کہ وہ برداشت سے کام لیں  اپنی توجہ متنازعہ باتوں کی بجاے تعلیم پر دیں میڈیکل کی تعلیم مکمل کرکے اچھے ڈاکٹر بنیں ڈاکٹر زبیر محمد حمیداللہ نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کا بڑا برادر ملک ہے اس نے مشکل گھڑی میں۔فلسطین کی بھر پور حمایت کر رکھی ہے فلسطینی حکومت اور عوام پاکستان کے مشکور ہیں انہوں نے میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سلیم لغاری اور فیکلٹی ارکان کی طرف سے مہمان وغیر ملکی طلباء کو بہتر تعلیمی ودیگر سہولیات وبہتر ماحول کی فراہمی کی تعریف کی پرنسپل ڈاکٹر سلیم لغاری نے انہیں کالج کی کارکردگی اور طلبا کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں أگاہ کیا انہیں بتایا گیا کہ کالج میں فلسطین کے  چھ طلبا وطالبات زیر تعلیم ہیں

ڈاکٹر زبیر محمد حمیداللہ زید نے پرنسپل و موجود پروفیسر ڈاکٹر مظہر جام پروفیسر ڈاکٹر عابدہ ریاض دیگر فیکلٹی ممبران کو فلسطینی رومالوں کا تحفہ دیا فلسطینی سفیر بغیر پروٹوکول کے شیخ زید میڈیکل کالج پہنچے انہون نے بتایا کہ وہ اپنے ملک فلسطین کی طرح پاکستان میں بھی پروٹوکول کو پسند نہیں کرتے وہ اپنی گاڑی پر اسلام اباد سے رحیم یارخان پہنچے موٹروے پر تیز رفتاری کی وجہ سے موٹر وے پولیس نےان کی گاڑی کا چالان کیا جس پر انہیں جرمانہ ادا کرنا پڑا

Leave A Comment

Advertisement