رحیم یارخان:مختلف واقعات میں دو افراد قتل
رحیم یارخان(أن لائن)میٹرمیں بجلی کی تارلگانے پراورلین دین کے تنازعات پرجھگڑے’ فائرنگ بھائی نے بھائی کوجبکہ نوجوان نے 35سالہ پارٹنرکوموت کے گھاٹ اتاردیا’ ایک ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار’ دوسرا فرار۔پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعدمقتولین کی نعشیں تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیں’ مقدمات درج’
قتل کی پہلی واردات راؤٹاؤن میں پیش آئی جہاں صباء بی بی نے پولیس پکارپردی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کیااس کے دیور محمدخالد نے بھائی محمدساجد کے بجلی میٹرمیں تارلگائی ہوئی تھی جسے محمدساجد نے منع کیادونوں بھائیوں میں تلخ کلامی ہوگئی جس پر طیش میں آکر خالد نے فائرنگ کرکے حقیقی بھائی محمدساجدکوموت کے گھاٹ اتاردیااورآلہ قتل سمیت موقع سے فرارہوگیا’ اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرمقتول ساجد کی نعش تحویل میں لیکرفرانزک ٹیم کی مددسے اہم شواہد تحویل میں لینے کے بعد نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی’
قتل کی دوسری واردات شہرکے وسطی علاقہ کالونی امانت علی میں پیش آئی جہاں محلہ اسلام نگرکے رہائشی 25سالہ شہریار نے اسی علاقہ کے رہائشی 35سالہ طلحہ کولین دین کے تنازع پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیااورموقع سے فرارہونے کے دوران پولیس نے ملزم شہریار کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرکے حوالات منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی’ ایک ہی علاقہ کے رہائشی طلحہ اورشہریار آپس میں بیوٹی پارلراورمصالحہ جات کا مشترکہ کاروبارکررہے تھے جبکہ مقتول طلحہ نے ملزم شہریارسے 8لاکھ روپے کی رقم لینا تھی جس پردونوں کے درمیان تنازع چلاآرہاتھا ملزم شہریار نے طلحہ کوادائیگی کے بہانے بلواکرفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا’ پولیس نے قتل کی ان واردتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔