رحیم یار خان: گندم کی غیر قانونی نقل و حرکت کیخلاف کریک ڈاؤن، 17 گاڑیاں پکڑ لی گئیں
رحیم یار خان میں محکمہ خوراک نے گندم کی غیر قانونی نقل و حرکت کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 17 گاڑیاں پکڑ لیں جن سے 381 میٹرک ٹن گندم برآمد ہوئی ہے جسے سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی ہدایت پر مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں اور اس دوران برآمد شدہ گندم کو سرکاری گوداموں میں منتقل کر دیا گیا جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔حکومت پنجاب اور ڈی جی فوڈ کے احکامات پر سخت کریک ڈاؤن کیا گیا، ضلع بھر میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی جبکہ ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی ترسیل روکنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔