رحیم یارخان : وٹے سٹے کا انجام محبت بھرے نوجوان میاں بیوی کی والدین اورسسرالیوں کے دباو سے تنگ اکر زہر کھا کر خود کشی
رحیم یارخان (أن لائن)وٹے سٹے کا انجام محبت بھرے نوجوان میاں بیوی نے والدین اورسسرالیوں کے دباو سے تنگ اکر زہر کھا کر خود کشی کرلی یہ افسوسناک واقعہ نواحی علاقے چک 88 تھانہ اب حیات میں واقع چک میں پیش ایا ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 22سالہ تنویر جی کی چند سال قبل 18سالہ طارا سے شادی ہوئ تھی دونوں میاں بیوی پیارومحبت سے اپنی زندگی بسر کر رہے تھے تنویر کے وٹے میں شادی کرنے والی بہن سسرالیوں سے ناراض ہوکر گھر أی تو گھروالوں نے طارا کو اپنے میکے جانے کا کہا جس طارا اور اس کے شوہر تنویر نے انکار کردیا جس پر خاندان کے بار بار دباو اورطعنوں سے تنگ أکر تنویر نے پہلے اپنی بیوی اور پھر خود گندم میں رکھی جانے والی زہریلی گولیان کھا کر خود کشی کرلی
پویس نے موقع پر پہنچ کر کارروای کی تاہم ورثا قانونی کاروای کے رضا مند نہ ہوے اور لاشوں کو سپرد خاک کردیا گیا ہے