رحیم یارخان : عبادات اور دعائیں انسانی سیرت اور شخصیت کی نشونما کے لیے بہت ضروری ہیں , ڈاکٹر عمران بشیر
رحیم یارخان (أن لائن)فلاسفر گلڈ کے بانی صدر وممتاز دانشور ڈاکٹر عمران بشیر نے کہا ہے کہ عبادات اور دعائیں انسانی سیرت اور شخصیت کی نشونما کے لیے بہت ضروری ہیں۔اس بات کا اظہار نہایت ہی مدلل انداز میں علامہ محمد اقبال نے اپنے لیکچرز میں پیش کیا ہے۔ڈاکٹر عمران بشیر اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ فلاسفر گلڈ کی 510ویں ہفتہ وار نشست میں علامہ اقبال کے ان لیکچرز پر اپنا مقالہ پیش کر رہے تھے۔
ڈاکٹر عمران بشیر نے کہا کہ ہر ذی شعور مسلمان کو چاہیے کہ وہ قرأن وحدیث کے مطالعہ اور تحقیق کو اپنا شعار بنائےاور خود احتسابی کے بعد صحیح راستے کا انتخاب کرے تاکہ جب روز محشر اس سے عقل و شعور اور فہم و فراست ایسی نعمتوں کے استعمال کے بارے میں پوچھا جائے تو وہ تسلی بخش جواب دے سکے
ڈاکٹر عمران بشیر نے بتایا وحی ،عقل اور تجربہ وہ تین ذرائع ہیں جن کی مدد سے حصول علم کے بعد انسان نے ارتقائی منازل طے کی ہیں اور ائندہ بھی کرتا رہے گا اس موقع پر ممتاز دانشور رمضان جتالہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سینیر نائب صدر جاوید اقبال ممتاز رائٹر ممتاز بیگ ایڈووکیٹ ڈاکٹر شفاقت عبدالوحید ماسٹر نواز نےمختلف سوالات کیے اور لیکچر پر اپنی اپنی راے دی