تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)پسند کی شادی کرنے کی رنجش’ گھات لگاکر بیٹھے برادر نسبتی نے فائرنگ کرکے بہنوئی کوموت کے گھاٹ اتاردیا’ ملزم ساتھی موقع سے فرار’ مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل’ موضع بیٹ دیوان کارہائشی ساجد اپنی بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر رشتہ داروں سے ملنے کیلئے امین آباد جارہاتھاکہ بستی نورجہاں موضع قادووالی کے نزدیک گھات لگاکر بیٹھے ملزم بلال نے ساتھی کی مددسے فائرنگ کرکے بلال کوموت کے گھاٹ اتاردیا اورموقع سے فرارہوگئے

  مقتول ساجد نے ڈیڑھ سال قبل ملزم بلال کی ہمشیرہ طاہرہ بی بی سے پسند کی شادی کی تھی جس کی رنجش ملزم دل میں رکھے ہوئے تھااطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرمقتول ساجد کی نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد فرارہوجانیو الے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement