بلوچستان : سوراب اور قلات سے 5 افراد کی نعشیں برآمد
بلوچستان کے اضلاع سوراب اور قلات سے 5 افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ سوراب میں قومی شاہراہ کے قریب 3 افراد کی نعشیں ملی ہیں، جبکہ قلات کے علاقے رودینجو سے مزید دو افراد کی نعشیں برآمد کی گئی ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق پانچوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ تمام نعشوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، شناخت اور شواہد کی بنیاد پر مزید تفصیلات سامنے آنے کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔