رحیم یارخان:پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے ہب اینڈ سپوک ماڈل ہسپتال ظاہر پیر میں پہلی کامیاب ولادت , نوزائیدہ کا عمربھر مفت علاج وٹیسٹ کی سہولت کا اعلان
رحیم یارخان (أن لائن )پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے ہب اینڈ سپوک ماڈل ہسپتال ظاہر پیر میں پہلی کامیاب ولادت ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے نوزائیدہ کا عمربھر مفت علاج وٹسٹ کی سہولت کا اعلان والدین نے بچے کا نام ہسپتال کے نام سے منسوب کردیا ظاہر پیر اور نواحی علاقوں کے دیہی عوام میں خوشی کی لہر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور ہسپتال کے ایم ایس اور اس کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔
ظاہر پیر کے محنت کش عدنان اپنی اہلیہ کو ڈلیوری کے لیے ہسپتال لے ایا جہان ان کے ہاں اس بچے کی پیدایش ہوی عدنان نے بتایا کہ نوزائیدہ تین بہنوں کا اکلوتا بھای ہے جس کی پیدائش پر انہیں خوشی ملی ہے عدنان اور ان کے عزیزواقارب نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں جدیدماڈل ہسپتال کی سہولت فراہم کی ہے ایم ایس ڈاکٹر عمران بشیر نے بتایا کہ ظاہر پیر واس سے ملحقہ دیہاتوں وقصبوں کے عوام کے علاج کے لیے گزشتہ پندرہ روز سے مریضوں کے لیے علاج کی تمام سہولیات کی فراہمی کا أغاز کیا جا چکا ہے اب انہیں رحیم یارخان یا دوسرے بڑے ہسپتالوں میں جانے کی ضرورت نہیں
پرنسپل شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر سلیم لغاری نے ہسپتال میں پہلے بچے کی پیدایش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوے والد کو مبارک باد اور ہسپتال کے پہلےایم ایس ڈاکٹر عمران بشیر اور اس کی ٹیم کی کارکردگی کوسراہا ہے اور کہا ہے کہ مختصر عرصے میں علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی قابل تعریف ہے