رحیم یارخان:دادانے پوتے کوکالاقراردے کر بیٹوں کی مددسے قتل کرکے نعش گھرکے صحن میں دفنادی
رحیم یارخان(أن لائن)دادانے پوتے کوکالاقراردے کر بیٹوں کی مددسے قتل کرکے نعش گھرکے صحن میں دفنادی’ 20روزبعد پولیس نے مقتول کی نعش برآمدکرکے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی.
موضع جھورن کی رہائشی شمیم بی بی نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ 20روزقبل اس کے18سالہ بیٹے شفقت علی کو دادا رسول بخش نے اپنے گھربلوایا تھا جوپھرلوٹ کرگھرواپس نہ آیا’ اپنی مددآپ کے تحت بیٹے کی تلاش میں ناکام رہی’ تاہم گزشتہ روز اسے معلوم ہواکہ ملزم رسول بخش جوکہ مقتول شفقت علی کادادا ہے نے پوتے شفقت علی کونواسی رابعہ بی بی سے تعلقات استوارکرنے پرکالاقراردیکر بیٹوں سعیداحمد’ عمران’عامروغیرہ کی مددسے قتل کرنے کے بعد نعش گڑھاکھود کرگھرکے صحن میں دفنادی’ گزشتہ روز والدہ کی نشاندہی پرپولیس نے ٹریکٹرکی مددسے گڑھے میں دفنائی گئی مقتول شفقت علی کی نعش برآمدکرکے قبضہ میں لیکرپوسٹ مارٹ کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعدملزم دادا رسول بخش ’چچاسعیداحمد’ عمران احمداورعامر کے خلاف کارروائی شروع کردی۔