تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)ناکے توڑکرفرارہونے والے ڈاکوؤں اورپولیس میں مقابلہ، ایک ڈاکوماراگیا’ دوزخمی حالت میں گرفتار’ ساتھی فرار’ زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منقتل’ پولیس نے فرارہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا.

  سب انسپکٹر زاہدعباس ساتھی اسسٹنٹ سب انسپکٹرنذیراحمد کے ہمراہ پل بہرام موضع محمدپورگانگا میں ناکہ بندی پرموجود تھا کہ موٹرسائیکل پرسوارتین مشکوک افراد کوروکنے کی کوشش کی جوناکہ توڑ کرپولیس پارٹی پرفائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے’ تعاقب کرنے اورجوابی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک نامعلوم ڈاکوماراگیاجس کے قبضہ سے پولیس نے موٹرسائیکل30بورپسٹل برآمدکرلیا جبکہ دیگردونامعلوم ساتھی موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے’مارے جانیوالے ڈاکوکی نعش پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی.

 دوسرا پولیس مقابلہ سیم نالہ بیگڑگڑھی کے ساتھ پیش آیاجہاں اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحمدکاشف ناکہ بندی پر موجود تھا کہ موٹرسائیکلوں پرسوار چارمشکوک افراد کوروکنے کی کوشش کی جوپولیس پارٹی پرفائرنگ کرتے ہوئے ناکہ توڑکرفرارہوگئے’ تعاقب کرنے اورجوابی فائرنگ کے نتیجہ میں آرائیں کالونی کارہائشی محمدارشد اورگجرانوالہ کارہائشی محمدخاورزخمی حالت میں پکڑے گئے پڑتال ریکارڈ میں دونوں پولیس ریکارڈ یافتہ نکلے۔ دونوں کوحراست میں لیکر پولیس نگرانی میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعدعلاقہ بھرکی ناکہ بندی کرکے فرارہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی’ جبکہ فراراورزخمی ڈاکوؤن کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔

Leave A Comment

Advertisement