تازہ ترین

سروس رولزمیں منظوری کے باوجود عمل درآمدنہ ہونے‘بندوبستی پٹواریوں کومستقل نہ کیئے جانے پلس پراجیکٹ کے تحت مبینہ طورپر غیرقانونی طریقہ سے تقسیم کارکروائے جانے کے خلاف ضلع بھرکے پٹواریوں کی مکمل قلم چھوڑہڑتال‘ محکمہ مال کے دفاتروں میں کام ٹھپ‘ دوردرازکے علاقوں سے آئے ہوئے سائلین کودن بھرشدیدمشکلات کاسامنا‘ مرکزی انجمن پٹواریاں کی ہدایت پر ضلع بھرکے پٹواریوں نے سروس رولز2015ء کی منظوری کے باوجود عمل درآمد نہ کیئے جانے کے خلاف مکمل طورپر قلم چھوڑہڑتال کی

اس موقع پر انجمن پٹواریاں کے عہدیداروں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ حکومت کی جانب سے بندوبستی پٹواریوں کومستقل نہ کیئے جانے‘ پلس پراجیکٹ کے تحت مبینہ طورپرغیرقانونی طریقے سے تقسیم کار کروائے جانے سے پٹواریوں میں شدیدبے چینی پائی جاتی ہے جوکہ معاشی قتل کے برابراہے

پٹواریوں کی قلم چھوڑہڑتالے باعث سرکاری اموربری طرح متاثرہوئے ہیں فرد‘ انتقال‘ رجسٹری‘ ریکارڈاوردیگرمحکمانہ امورتعطل کاشکارہیں جبکہ پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال کے باعث دوردرازسے آئے  ہوئے سائلین کوشدیدمشکلات اوردفاترکے باربارچکرلگانے کاسامناکرناپڑرہاہے اس موقع پر انجمن پٹواریاں کے عہدیداروں نے مطالبہ کیاکہ حکومت کے مطالبات پرہمدردانہ غورکرے اورمطالبات کومنظورکیاجائے۔