رحیم یارخان :سوئمنگ پول میں نہانے کے دوران پانچ سالہ بچے کی ہلاکت معاملہ , پیرافورس نے سوئمنگ پول سیل کردیا
رحیم یارخان(أن لائن)سوئمنگ پول میں نہانے کے دوران پانچ سالہ بچے کی ہلاکت معاملہ’ ڈپٹی کمشنرکے نوٹس پرپیرافورس نے سوئمنگ پول سیل کردیا’ باپ کی مدعیت میں سوئمنگ پول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج’حسین آبادکارہائشی پانچ سالہ محمدعمر نیوغلہ منڈی کے نزدیک ریڈ سن سوئمنگ پول میں نہانے کے دوران ڈوب کرجاں بحق ہوگیاتھا کمسن بچے کی سوئمنگ پول میں ڈوب کرہلاکت پرڈپٹی کمشنرکے نوٹس پرپیرافورس نے کارروائی کرتے ہوئے سوئمنگ پول کوسیل کردیاجبکہ متوفی محمدعمر کے والد کی مدعیت میں پولیس نے ریڈ سن سوئمنگ پول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Leave A Comment