تازہ ترین

ضلع بھر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں روزبروز اضافہ‘ کمسن بچوں سمیت مزید 12افراد کوکاٹ کر زخمی کردیا‘ ایک زخمی دم توڑگیا۔  موضع مجاوراں کا رہائشی مشتاق احمد فصل کماد کی کٹائی کررہاتھا کہ اسی دوران آوارہ کتے نے حملہ کرکے مشتاق احمداور محمدشاہد کوکاٹ کرشدید زخمی کردیا جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاجارہاتھا کہ مشتاق احمد زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑگیا۔

اسی طرح دفلی کبیرخان کے رہائشی 6سالہ محمدثقلین‘ چک 39اے کے رہائشی 60سالہ طلسہ رام‘ جندوپیرکمال کے رہائشی محمدبشیر اورمحمداجمل‘ موضع بہار کھاکھی کے رہائشی محمدحمزہ‘ محمدسلمان‘ محمدعاصم‘ موضع ترکڑی کی رہائشی طاہرہ بی بی‘ امین آباد کی رہائشی 6سالہ منظہ کو بھی آوارہ کتوں نے حملہ کرکے کاٹ کر شدید زخمی کردیا۔ کمسن بچوں سمیت ان متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

  گذشتہ 5روز کے دوران تحصیل لیاقت پور کے موضعات سمیت ضلع بھر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 43تک پہنچ گئی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement