احسن رمضان نے ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
پاکستان کے احسن رمضان نے ایرانی کیوئسٹ کو شکست دیکر ایشین انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔قطر میں ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان کے احسن رمضان اور ایران کے شاہین سبزی کے درمیان کھیلا گیا۔احسن رمضان نے 4-1 فریم سے کامیابی حاصل کرکے ایشین انڈر 21 کا ٹائٹل اپنے نام کیا، پاکستانی کیوئسٹ کی کامیابی کا اسکور 30-79، 22-59، 15-119، 44-72 اور 84-44 رہا۔احسن رمضان نے سیمی فائنل میں بھی ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی تھی۔