رحیم یارخان: کچہ میں پولیس اورملٹری انٹیلیجنس کی مشترکہ کارروائی‘ ایک کروڑ سرکی قیمت والے ڈاکونے پانچ ساتھیوں سمیت سرنڈر کر دیا
کچہ میں پولیس اورملٹری انٹیلیجنس کی مشترکہ کارروائی‘ ایک کروڑ سرکی قیمت والے ڈاکونے پانچ ساتھیوں سمیت ہتھیارڈال کرخود کوپولیس کے حوالے کردیا۔ سندھ پنجاب سرحدی علاقہ میں جاری کچہ آپریشن کے دوران پولیس اورملٹری انٹلیجینس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایک کروڑ سر کی قیمت والے ڈاکوچاندی شرنے اپنے ساتھیوں یاسین شر‘ مکھٹوشر‘ ملاﺅشر‘یاسین ماچھی اورانورجتوئی سمیت ہتھیارڈال کرخود کوپولیس کے حوالے کردیا‘ کچہ میں جاری آپریشن کے تمام بڑے گینگ کے سرغنہ سمیت سینکڑوں ڈاکوﺅں نے ہتھیارڈال کرخود کوپولیس کے حوالے کیاہے۔