تازہ ترین

رحیم یار خان(أن لائن)پیرافورس اورپولیس کی وردی میں ملبوس مسلح افراد کا پرائیویٹ ہاسٹل پردھاوا’ کمروں میں رہائش پذیر طالب علموں کے دولاکھ سے زائدمالیت کے موبائل فون’ لیپ ٹاپ’ کے علاوہ اے ٹی ایم کارڈ’شناختی کارڈ’ہزاروں روپے کی نقدی اٹھالی’ شورواویلاکرنے پر وردیوں میں ملبوس افراد فرار’ پیرافورس کے حکام نے واقعہ سے لاعلمی کااظہارکردیا’کوئی اہلکار ملوث نہیں’ہاسٹل میں رہائش پذیرطالب علموں کی شکایت پر پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

  عباسیہ ٹاؤن داؤد پل کے نزدیک ماشاء اللہ ہاسٹل میں رہائش پذیرمحمدواصف نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ وہ شام کے وقت اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہاسٹل میں موجود تھاکہ پیرافورس اورپولیس یونیفارم میں ملبوس پرائیویٹ کار میں سواراسلحہ سے مسلح افراد ہاسٹل میں داخل ہوئے اور ہاسٹل کے گراؤنڈفلورپرآن لائن بزنس کرنیو الے نوجوان ماہ رخ علی بارے معلومات لیتے ہوئے ہاسٹل کے کمروں میں موجود دولاکھ سے زائدمالیت کے موبائل فون’90ہزارروپے مالیت کے لیپ ٹاپ کے علاوہ شناختی کارڈ’ اے ٹی ایم کارڈ نقد رقم اٹھالی ان کے شورواویلاکرنے پرموقع سے فرارہوگئے’بعدازاں پیرافورس کے ضلعی افسران نے واردات سے لاعلمی کااظہارکرتے ہوئے پیرافورس کے اہلکارون کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کردی’ پولیس نے متاثرہ طالب علم کی شکایت پر فرارہوجانے والے نامعلوم اہلکاروں کی تلاش شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement