رحیم یارخان : شوہرکا بیوی پر کاروکاری کاالزام ، متاثرہ خاتون کمسن بچے سمیت تحفظ فراہمی کیلئے پریس کلب پہنچ گئی
شوہرنے کاروکاری کاالزام عائدکرکے بیوی کوگھرسے نکال دیا‘ قتل کیئے جانے کااندیشہ‘ متاثرہ خاتون کمسن بچے سمیت تحفظ فراہم کرنے کیلئے پریس کلب پہنچ گئی‘ تحفظ فراہم کرنے کی اپیل‘ رحیم یارخان کی رہائشی30سالہ کبری بی بی نے گزشتہ روز اپنے کمسن بیٹے کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ اس کی شادی چند سال قبل سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقہ خان گڑھ موضع شیرمہرمیں ہوئی تھی اس کے دوبیٹے زندہ حیات ہیں چند روز قبل شوہرنے اس پر ہمسائے کے ساتھ تعلقات استواکرنے کے شبہ پر کاروکاری کابے بنیاد الزام عائدکرکے ایک بیٹا چھین کردوسرے بیٹے سمیت گھرسے نکال دیا
علاقہ کی روایتی پنچائیت اورجرگہ سسٹم کے تحت اگراسے کالی قراردیاگیا تواس کی جان کوشدیدخطرہ ہے اوراسے قتل کردیاجائے گا‘ جبکہ وہ مکمل طورپربے قصور اوراس پر عائد کیاجانیوالاالزام بے بنیاد ہے‘میراشوہراوراس کے رشتہ دار مجھے قتل کردیں گے‘ کبری بی بی نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے فوری تحفظ اورانصاف فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اسے اوراس کے بچے کوتحفظ فراہم کیاجائے اورساتھ ہی گھوٹکی کے بااثرسردار خان محمدمہرسے درخواست کی جائے کہ وہ اس کی بات سنے اورانصاف کے تقاضے پورے کریں‘ اس کے دوسرے بیٹے کواس سے جداکردیاگیاہے جس کی واپسی کیلئے وہ حکام کی مدد کی طلب گارہے۔