رحیم یارخان: حویلیاں سے کراچی جانیوالی ہزارہ ایکسپریس کاانجن فیل , شدیدگرمی کے باعث مسافربے حال
رحیم یارخان(أن لائن) حویلیاں سے کراچی جانیوالی ہزارہ ایکسپریس کاانجن فیل’ شدیدگرمی کے باعث مسافربے حال’ریلوے حکام موقع پر تین گھنٹے تاخیرسے پہنچے‘ متبادل انجن کے بعد ٹرین کومنزل مقصود کی جانب روانہ کیاجائے گا’ریلوے حکام , حویلیاں سے کراچی جانیوالی ہزارہ ایکسپریس کاانجن جیٹھہ بھٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب خراب ہوگیا’ اطلاع کے باوجود ریلوے حکام تین گھنٹے تاخیرسے پہنچے’ ریلوے حکام کاکہناہے کہ متبادل انجن کابندوبست کرنے کے بعد جلدہی ٹرین کومنزل مقصود کی جانب روانہ کردیاجائے گا’ جبکہ حکام انجن میں آنیوالی خرابی کوبھی دورکرنے کی کوشش کرتے رہے.
شدیدگرمی کے باعث ٹرین میں سواربچے، بوڑھے خواتین گرمی سے نڈھال ہوگئے’ مسافروں کاکہناتھا کہ ہزارہ ایکسپریس اپنے مقررہ وقت سے2گھنٹے لیٹ ہے جبکہ تین گھنٹے سے انجن خراب ہوجانے کے باعث جیٹھہ بھٹہ کے نزدیک ریلوے لائن پرکھڑی ہے۔
Leave A Comment