تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)ایف آئی اے کا انسانی سمگلنگ میں ملوث مقدمات کے اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن‘ چھاپوں کے دوران انتہائی مطلوب تین اشتہاری مجرمان کوگرفتارکرلیا‘ ملزمان بیرون ملک بھجوانے کاجھانسہ دیکرلاکھوں روپے مالیت کی رقم ہڑپ کرنے کے بعدروپوش ہوگئے تھے

 فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے انسانی سمگلنگ کے درج مقدمات کے تین اشتہاری مجرمان وسیم خان‘ محمداکرم اور دانش فرہادکورحیم یارخان کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکرگرفتارکرلیا‘ تینوں ملزمان نے بیرون ملک بھجوانے کاجھانسہ دیکر لاکھوں روپے مالیت کی رقم وصول کی تھی جبکہ ایک ملزم غیرقانونی ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تھا۔ان ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے چند سال قبل متاثرین کی شکایات پرمقدمات اندراج کیئے تھے تاہم ملزمان روپوش تھے جنہیں گرفتارکرنے کے بعد کارروائی کیلئے ایف آئی اے سینٹر منتقل کردیاگیاہے۔

Leave A Comment

Advertisement