رحیم یارخان : بھائی کے ہمراہ پیرنی سے د م کروانے کیلئے آنیوالی25سالہ دوشیزہ پراسرار طورپرلاپتہ
رحیم یارخان(أن لائن)بھائی کے ہمراہ پیرنی سے د م کروانے کیلئے آنیوالی25سالہ دوشیزہ پراسرار طورپرلاپتہ‘ اغواء کیئے جانے کاشبہ‘ پولیس نے لاپتہ ہوجانے والی دوشیزہ کی تلاش شروع کردی‘ رضوان کانٹا لیاقت پورکے رہائشی محمدشاکرنے پولیس پکارپردی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کیاکہ ا سکی 25سالہ ہمشیرہ ندابابودن کے وقت بھائی عبدالرحمن کے ہمراہ موٹرسائیکل پربوٹاچوک لیاقت پورپیرنی بی بی شانی سے دم کروانے کیلئے گئیں اوربھائی کو تھوڑی دیر بعدآکرلے جانے کاکہابھائی دوبارہ لینے کیلئے گیاتوہمشیرہ ندا بانوموجود نہ تھی جوکہ واپس گھربھی نہ پہنچی‘ شبہ ہے کہ اس کی ہمشیرہ کواغواء کرلیاگیاہے‘ پولیس نے بھائی کی اطلاع پر مغویہ کی تلاش شروع کردی۔
Leave A Comment