تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)سبق یاد نہ  کرنے پرنجی سکول ٹیچرکاآٹھویں کلاس کے طالب علم پر سوٹی سے تشدد‘ چہرے پرلگنے والی ضربات کے باعث آنکھ بری طرح متاثر بینائی ضائع ہونے کاخدشہ‘ ورثاء کی شکایت پرپولیس نے سکول ٹیچرکی خلاف کارروائی شروع کردی‘ترنڈہ محمدپناہ کارہائشی16سالہ عزیز حمزہ جوکہ اسی علاقہ مین نجی (اقراء سکول)میں زیرتعیلم ہے سبق یاد نہ کرنے پر سکول ٹچیر جمیل نے عزیز حمزہ کو سوٹی سے تشدد کانشانہ بنایاچہرے پرلگنے والی ضربات کے باعث آنکھ بری طرح متاثر ہوئی بینائی ضائع ہونے کاخدشہ ظاہرکیاجارہاہے‘جسے ورثاء نے طبی امداد کیلئے رورل ہیلتھ سینٹرمنتقل کردیاجہاں اسے طبی امدادفراہم کی جارہی ہے جبکہ ورثاء کی شکایت پر پولیس نے سکول ٹیچرکے خلاف کارروائی شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement