تازہ ترین

رحیم یار خان (ان لائن) عالمی مجلس تحفظ ختم کے زیر اہتمام, 7ستمبر یوم ختم نبوت کے موقع پر تحفظ ختم نبوت و استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد مفتی راشد مدنی کی زیر نگرانی میں کیا گیا جس میں مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین و تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے بینر اورپلے کارڈ اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور پر جوش انداز میں تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔

ریلی کا آغاز دفتر ختم نبوت سے کیا گیا جو سرکلر روڈ،بلجیئم چوک۔ سیدنا صدیق اکبر چوک اور صادق بازار چوک سے ہوتی ہوئی سٹی پل پر پہنچ کر ایک جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ جہاں پر  شرکاء ریلی سے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء قاری ظفر اقبال شریف۔ مفتی راشد مدنی،مولانا قاری عامر فاروق عباسی،مولانا قاضی شفیق الرحمن، مولانا شبیر احمد بہلوی، مفتی محمد سلطان ،مولانا قاضی خلیل الرحمٰن،مولانا قاضی جواد الرحمن، مولانا انیس الرحمن لدھیانوی۔رانا عامر علی راجپوت و دیگر علماء  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 7 ستمبر 1974 کا ایک یادگار اور تاریخی دن ہے۔ اس دن پارلیمنٹ سے منکرین ختم نبوت قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے قوانین کا بھر پور دفاع کیا جائے گا۔ختم نبوت کے قوانین کو کالا قانون کہنے والے عناصر کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ۔ اگر ختم نبوت کے قوانین کو چھیڑا گیا تو شہداء ختم نبوت کی تاریخ کو دہرائیں گے۔

Leave A Comment

Advertisement