رحیم یارخان:بدعنوانی‘نااہلی اوربدسلوکی کے الزامات, سول ڈیفنس آفیسر اور چیف انسٹرکٹر90دن کیلئے معطل
رحیم یارخان(أن لائن)بدعنوانی‘نااہلی اوربدسلوکی کے الزامات پر رحیم یارخان میں تعینات سول ڈیفنس آفیسر اور چیف انسٹرکٹرکو90دن کیلئے معطل کردیاگیا‘ ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس لاہوررپورٹ کرنے کی ہدایت‘ تفصیل کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرکرپشن اوربدعنوانی میں ملوث داخلی احتساب پر چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پربدعنوانی‘ نااہلی اوربدسلوکی میں ملوث ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسرشکیب احمداور چیف انسٹرکٹر عقیل گل کو90روز کیلئے معطل کرنے کے بعدنوٹی فکیشن جاری کردیاگیا‘ دونوں کوفوری طورپرڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس لاہوررپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے‘ واضح رہے کہ پنجاب بھر میں تعینات 31سول ڈیفنس افسران واہلکاروں کومعطل کیاگیاہے
Leave A Comment