رحیم یارخان: ضلع بھرمیں کریک ڈاؤن کے دوران گرفتارکیئے گئےکارکنان کورہاکردیاگیا
رحیم یارخان(أن لائن)وزیراعلی خیبرپختونخواکی رحیم یارخان آمد سے قبل ضلع بھرمیں کریک ڈاؤن کے دوران گرفتارکیئے گئے ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف سینئرقانون دان سمیت کارکنان کورہاکردیاگیا ۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی کی رحیم یارخان کی ائیر پورٹ آمد اوردورہ سندھ کے باعث ضلع بھرمیں کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے سینئرقانون دان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بار ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری منظوراحمدوڑائچ سمیت ڈیڑھ درجن سے زائد کارکنوں کوحراست میں لیاتھا ،حراست میں لیے گئے ضلعی جنرل سیکرٹری سمیت کارکنوں کورہاکردیاگیاہے
Leave A Comment