رحیم یارخان (أن لائن )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سندھ پی ٹی أی کا گڑھ ہے پہلے کی طرح حالیہ دورہ کے دوران بھر پور استقبال کریں گے یہ دورہ یاد گار ہوگا سندھ کے لوگ بھی پہلے کی طرح پی ٹی أی کے ساتھ ہیں سندھ روانگی سے قبل شیخ زید ائر پورٹ پر میڈیا اور پی ٹی أی کے استقبال کے لیے أنے والے ممبران اسمبلی وپارلمنٹرین اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے وزیراعلی کے پی کے نے کہا کہ  سندھ کا چارروزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد پنجاب میں انٹری ہوگی 27مارچ کا لانگ مارچ رکاوٹوں کے باوجود  بھر پور کامیاب ہوگا سندھ کی طرح پنجاب کے عوام بھی پی ٹی أی کے ساتھ ہیں اور لانگ مارچ کے لیے نکلیں گے  اس موقع پر مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ وزیر اعلی  ایم این  صدر جنوبی پنجاب سینٹر عون عباس بپی صدر پی ٹی أی  سندھ حلیم عادل شیخ اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ، صدر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب و سینیٹر عون عباس بپی، صوبائی صدر سندھ حلیم عادل شیخ، ایم این ایز شاہد خٹک، زین قریشی، میاں غوث محمد، شوکت بسرا، ایم پی ایز چوہدری آصف مجید، چوہدری نعیم شفیق، چوہدری سجاد وڑائچ، چوہدری اعجاز شفیع، جام فیصل جمیل، نعیم حیدر پنجوتھا، نادیہ خٹک، چوہدری جہانزیب رشید ودیگر شخصیات نے شیخ زید انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وزیراعلی کے پی کے کا استقبال کیا اور  بڑےقافلےکی شکل میں سندھ کے لیے روانہ ہوگیے کے ایل پی روڈ پر صادق اباد  ودیگر مقامات اور سند پنجاب باڈر پر  پنجاب اور سندھ کےکارکنوں نے بھر پور استقبال کیا اور ان پر گل پاشی کی

Leave A Comment

Advertisement