تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن )تیزرفتاری کے باعث کاراورموٹرسائیکل میں تصادم‘ گھر کے باہر کھیلنے والی کمسن بچی کو  پھٹا رکشہ کی ٹکر‘موٹرسائیکلوں میں تصادم‘ 4سالہ بچی سمیت 3 جاں بحق‘ دوخواتین سمیت تین شدید زخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل۔

موضع کنڈانی کا رہائشی 23سالہ رانا بلال‘ 16سالہ فاطمہ بی بی‘ 60سالہ پروین بی بی اور 19سالہ علشبہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ عباسیہ کینال روڈ اخترآباد کے نزدیک سامنے سے آنیوالی تیزرفتارکار سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں 19سالہ علشبہ زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئی جبکہ شدید زخمی ہونیوالے 23سالہ رانا بلال‘ فاطمہ اورپروین بی بی کو ریسکیو کی مدد سے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں شدید زخمی ہونیوالا بلال بھی دم توڑگیا جبکہ نامعلوم کار ڈرائیور کارموقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

دوسرا حادثہ کریم ٹاؤن کی رہائشی تین سالہ حفظہ نور کے ساتھ پیش آیا جو اپنے گھر کے باہر گلی میں کھیل رہی تھی کہ تیزرفتارپھٹا رکشہ کی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں حفظہ نور زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئی جبکہ پھٹا رکشہ ڈرائیور رکشہ موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

Leave A Comment

Advertisement