رحیم یارخان : پولیس مقابلہ ،50 لاکھ روپے سر کی قیمت والا بدنام زمانہ ڈاکو رضوان عرف عرفان شر ہلاک
رحیم یارخان میں مبینہ پولیس مقابلہ ،50 لاکھ روپے سر کی قیمت والا بدنام زمانہ ڈاکو رضوان عرف عرفان شر ہلاک ۔ تھانہ اقبال آباد کی حدود میں بدنام زمانہ ملزمان کی موجودگی اور نقل و حرکت کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کی۔ پولیس نے موضع مرتضی آباد روڈ پر ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔پولیس کے روکنے پر مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران بدنام زمانہ ڈاکو رضوان عرف عرفان شر ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ڈاکو کے سر کی قیمت حکومت سندھ کی جانب سے 50 لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ ہلاک ڈاکو اغوا برائے تاوان، پولیس پر حملہ، ڈکیتی، قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ تھا۔پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سرکل بھر کی نفری تعینات کر دی گئی ہے
Leave A Comment