تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)گھریلوناچاقی پر شوہرسے جھگڑا’ 20سالہ بیوی گلے میں پھندا ڈال کردرخت سے لٹک گئی’ آوارہ گردی سے منع کرنے پروالدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 18 سالہ بیٹے نے زہریلی گولیاں کھالیں’ دونوں جاں بحق’

اقدام خودکشی کاپہلاواقعہ غازی پور کے علاقہ میں پیش آیاجہاں کے رہائشی محمداسماعیل نے پولیس پکارپردی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ گزشتہ روزاس کااپنی20سالہ بیوی فوزیہ سے گھریلوناچاقی پرجھگڑا ہوگیاتھا’ وہ برف خریدکرنے کیلئے گھرسے باہرگیاواپس آنے پراس کی بیوی20سالہ فوزیہ کی درخت سے نعش لٹکی ہوئی تھی جس نے گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کرلی’ اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کرفوزیہ کی نعش کوتحویل مین لیکرتحقیقاتشروع کردی

خودکشی کادوسرا واقعہ چک27پی کے رہائشی18سالہ الزماں کو آوارہ گردی کرنے پروالدین نے بری طرح ڈانٹ دیاجس سے دلبرداشتہ ہوکر 18سالہ الزمان نے زندگی خاتمہ کرنے کیلئے بھاری مقدارمیں زہریلی گولیاں کھالی جسے فوری طورپر تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں 18سالہ الزمان جانبرنہ ہوپایااورجسم میں زہرپھیل جانے کے نتیجہ میں دم توڑگیا

Leave A Comment

Advertisement