رحیم یارخان : حادثہ یاقتل، بندوق کافائرلگنے سے 21سالہ دوشیزہ جاں بحق
رحیم یارخان ( أن لائن ) حادثہ یاقتل’ بندوق کافائرلگنے سے 21سالہ دوشیزہ جاں بحق’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکرتحقیقات شروع کردی’ غیرت کے نام پر قتل کیئے جانے کاشبہ’ توحیدآبادکارہائشی ثمراقبال اپنے گھرمیں اپنی 12بوررائفل صاف کررہاتھا کہ اچانک فائر ہوجانے سے 21سالہ بیٹی عائشہ ثمر کوجالگا’ جس سے عائشہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگئی’ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر فائرلگنے سے ہلاک ہونے والی عائشہ بی بی کی نعش کوتحویل میں لیکرتحقیقات شروع کردی’ اس سلسلہ میں ذرائع نے بتایاکہ مبینہ طورپر غیرت کے نام پر بیٹی کوقتل کیاگیاہے
Leave A Comment