تازہ ترین

رحیم یارخان (أن لائن)قومی شاہراہ پر مسافربس نے ایک ہی خاندان کے موٹرسائیکل سوار افرادکچل ڈالے، تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکلوں میں تصادم’ بچی سمیت 2 جاں بحق’ 2 بچوں سمیت تین زخمی’ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل’ بس ڈرائیور بس موقع پرچھوڑکرفرار’ پولیس نے قبضہ میں لیکرشوہر کی مدعیت میں ڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی’ 

ظفرآباد کے رہائشی عبدالخالق نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ وہ اپنی بھتیجی بھتیجوں 6سالہ نصرت’ 13سالہ طارق’11سالہ عامرکے ہمراہ موٹرسائیکل پراڈاظفرآبادسے گھرجارہاتھاکہ ملتان سے کراچی جانیوالی مسافربس نمبریBVB650نے کچل ڈالاجس کے نتیجہ میں 6سالہ نصرت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگئی جبکہ عرفان اورعامر زخمی ہوگئے’ جنہیں ریسکیو کی مددسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ نامعلوم بس ڈرائیوربس موقع پرچھوڑکرفرارہوگیا’ جسے پولیس نے قبضہ میں لیکرعبدالخالق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

  دوسراحادثہ چوک فرید میں موضع گھوکاکے رہائشی 45سالہ جاوید کے ساتھ پیش آیاجو انتہائی تیزرفتاری سے کام کے سلسلہ میں جارہاتھاکہ موٹرسائیکل بے قابوہوکرسامنے سے آنیوالے پکالاڑاں کے رہائشی محمداسلم کے ٹکراگیاجس کے نتیجہ میں محمدجاوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ محمداسلم زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

Leave A Comment

Advertisement