رحیم یار خان: اتائی ڈاکٹرکی مبینہ غفلت’ غلط انجکشن لگنے سے متاثرہ ہونے والا45سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑگیا
رحیم یار خان()اتائی ڈاکٹرکی مبینہ غفلت’ غلط انجکشن لگنے سے متاثرہ ہونے والا45سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑگیا’نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدتدفین کردی گئی’ ورثاء کاپولیس کارروائی سے گریز’ بنگلہ منٹھارکے رہائشی متوفی 45سالہ پرویز کوورثاء نے علاج کی غرض سے کنڈیرروڈ پرواقع اتائی ڈاکٹر فیاض احمد کے کلینک پرلائے جسے علاج معالجہ کی غرض سے اتائی فیاض احمد نے انجکشن لگایا جس سے حالت بگڑجانے پر ورثاء نے متوفی پرویز کوشیخ زید ہسپتال منتقل کیاجہاں پرویز کی موت واقع ہوگئی’ جسے ورثاء نے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدسپردخاک کردیا’ورثاء کی جانب سے تاحال اتائی کے خلاف کارروائی کیلیئے پولیس سے رابطہ نہ کیاگیاہے۔
Leave A Comment