رحیم یارخان : نہر اور تالاب میں نہاتے 22سالہ نوجوان‘ 10سالہ بچہ جاں بحق
نہر میں نہانے کے دوران 22سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق‘ تالاب میں ڈوبنے والے 10سالہ بچے کی نعش برآمد۔
بہاولپور کا رہائشی 22سالہ محمدزین اپنے قریبی رشتہ داروں کے گھر مہمان آیا ہوا تھا اور نہر آب حیات میں نہانے کے دوران ڈوب گیا جس کی نعش کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے ۔
فوجی کالونی کا رہائشی 10سالہ محمداسحاق اسٹیڈیم کے نزدیک کھیل رہا تھا کہ پاؤں پھسل جانے کے باعث سیوریج کیلئے بنائے گئے تالاب میں گرکر ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ موقع پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت محمداسحاق کی نعش تالاب سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی۔
Leave A Comment